Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

طالبان کے جرمن ساتھی کو6برس قید

برلن ... جرمنی کی عدالت نے افغان طالبان کا ساتھ دینے اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایک جرمن شہری کو 6 برس قید کی سزا سنا دی۔ ڈوسلڈورف کی عدالت کے فیصلے سے پہلے ملزم نے متعدد الزامات کا اعتراف کر لیا تھا تاہم اس پر اقدام قتل کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ۔ جرمن شہری کو رواں برس فروری میں افغانستان کے جنوب میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق جرمن شہری5 برس تک طالبان کی صفوں میں شامل رہا ہے۔

شیئر: