Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

عالمی برادری ہند کی آبی جارحیت کا نوٹس لے ، فروغ نسیم

  اسلام آباد...وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری ہند کی آبی جارحیت کا نوٹس لے اور عالمی بینک اس معاملے میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کر۔ ہند یکطرفہ طور پہ سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا ۔خاتمے کے لئے باہمی رضامندی درکار ہوگی۔ پیر کو بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے عالمی برادری کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہند وستان اور پاکستان میں پانی کے تنازعات کا آغاز 1948سے ہو گیا تھا۔ دونوں ممالک اس مسئلے پر 2 جنگیں لڑ چکے ہیں گو کہ960 میں ہونے والا سندھ طاس معاہدہ بہت عرصے تک کامیابی سے چلتا رہا مگر ہند نے دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے پانی کا صنعتی استعمال کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ ہند صرف اسی صورت اس پانی کا استعمال بجلی پیدا کرنے کیلئے کر سکتا تھا اگر اس سے پاکستان کو پانی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ ہند یکطرفہ طور پہ سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا اس کو ختم کرنے کے لیے باہمی رضامندی درکار ہے۔ ہند جہلم اور چناب کے پانی پر ڈیمز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو ہما رے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کے عالمی برادری ہند کی آبی جارحیت کا نوٹس لے ا ور عالمی بینک اس معاملے میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے۔ ہند دریائے جہلم اور چناب کے پانی پر ڈیمز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ 

شیئر: