Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

افغان فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

کابل... افغانستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ 5سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ حکومتی ترجمان نے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر نے قندھار ایئرپورٹ کے باہر اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی جب پرواز کے کچھ دیر بعد اس میں فنی خرابی ہو گئی ۔ہیلی کاپٹر میں سوار 5 اہلکار زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ۔ حکام نے کسی بھی تخریبی کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہو گئی تھی ۔

شیئر: