Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو ہوگا ۔ وزراءکی 100روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس کے لئے سارا دن وقف کردیا۔ دیگر مصروفیات منسوخ کردیں۔ اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا جو شام تک جاری رہے گا ۔ وزارتوں ،ڈویژنوں کو کارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا جائےگا ۔ہروزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کےلئے10 منٹ ملیں گے۔بریفنگ کے بعد سوالات و جوابات ہونگے ۔ یادرہے وزیراعظم نے تمام وفاقی وزراءسے کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام کابینہ ارکان کو اجلاس میں شرکت اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر وزراءکے قلمدانوں میں ردوبدل بھی کریں گے۔

شیئر: