Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

زرداری اور بلاول کی نیب میں طلبی

  راولپنڈی .... نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ بلاول بھٹو کو بھی پارک انکلیو کیس میں 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔ پیپلزپارٹی نے قانونی مشاورت شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق بلاول کو نجی کمپنی پارک انکلیو کے شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے نیب کی طلبی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیب نے بلاول بھٹو کو جس کمپنی کے کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجا ، اس کمپنی کے قیام کے وقت بلاول کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی وہ کمپنی کا کم عمر ترین شیر ہولڈر تھا۔ نیب کے اس اقدام کا مقصد پیپلز پارٹی کی قیادت پر دباو¿ ڈالنا ہے۔فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ ’شکریہ نیب! مزید ایسے کام کرکے خود ہی اپنے آپ کو ایکسپوز کررہی ہے کہ وہ حکومت کا ایک سیاسی بازو ہے۔بلاول کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ نواز کھوکر نے بتایا کہ چیئرمین بلاول کے وکلاء پر مشتمل ٹیم نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہو گی ۔ نیب کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی کی ریئل اسٹیٹ کمپنی پارک لین اسٹیٹ (پرائیوٹ) لمیٹڈ سے متعلق کیس میں انہیں طلب کیا گیا۔ پنجاب فورسٹ ڈ یپارٹمنٹ کی اراضی پارک لین اسٹیٹ (پرائیوٹ)لمیٹڈ کو الاٹ کرنے پر 23 مئی کو تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ نیب کی جانب سے آصف علی زرداری سے کمپنی کی تشکیل میں درکار وسائل سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔ بلاول بھٹو سے کمپنی کے شیئرخریدنے کے لئے درکار فنڈز سے متعلق سوالات ہوں گے۔
 

شیئر: