صحت کا بجٹ دگنا کر رہے ہیں،عامر کیانی
راولپنڈی...وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے راولپنڈی کے اسپتالوںں کی ابترحالت پر حکومتی ناکامی کا ا قرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا بجٹ دگنا کر کے 2019 کے آخر تک 70 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی مکمل کر لی جائے گی۔ صحت کارڈ سے6 لاکھ روپے تک علاج مفت ہو گا ۔ جلد جڑواں شہروں میں4 بڑے نئے اسپتال بنائیں گے۔ راولپنڈی میں بینظیر بھٹو اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عامر کیا نی نے اعتراف کیا کہ اسپتالوں کی حالت بہت خراب ہے۔ یہاں کے بہت سے مسائل ایسے ہیں جنہیں فوری حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی سابقہ حکومت نے محکمہ صحت کی بہتری اوراصلاح پر توجہ نہیں دی ۔اب صحت پر ترجیحی بنیاد پر کام کیا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان سے بات ہو گئی ۔صحت کا بجٹ د گناکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھی کمی ہے۔ بنیادی صحت مراکز اپ گریٹ کریں گے تاکہ بڑے اسپتالوں میں بوجھ کم ہو سکے ۔وفاقی وزیر صحت کے بے نظیر بھٹو اسپتال دورے کے موقع پر مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔