Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

عمران خان کراچی پہنچ گئے

  کراچی ...وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پراتوار کو کراچی پہنچ گئے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔وزیر اعظم کی آمد پر کراچی میں ایئرپورٹ سے گورنر ہاوس تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،پولیس و رینجرز اہلکار تعینات تھے۔عمران خان دورے کے دوران پارٹی اراکین سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیاجائے گا۔وزیراعظم صنعتی شعبے کے نمائندوں اور تاجر برادری کے ارکان سے بھی ملیںگے۔
 

شیئر: