Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ریاض : مسلح ڈکیتیوں میں ملوث 2 افراد گرفتار

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری کا کہنا ہے کہ شہر میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان مقامی شہری ہیں جن کی عمر 30 برس کے قریب ہے ۔ کرنل التویجری کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے 26 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان پر اسلحے کے زور پر مسلح ڈکیتی ، گاڑیاں چھیننے اور راہگیروں کو لوٹنے کے الزامات ہیں ۔ ملزمان کے خلاف ڈکیتی ، رہزنی اور لوٹ مار کے مقدمات درج کر کے انہیں پراسیکیوشن جنرل کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ 

شیئر: