وزیر اطلاعات بننے کی خواہش نہیں،شیخ رشید کا یو ٹرن
لاہور... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اطلاعات بننے کو کہا ہے۔ فواد چوہدری لندن میں8 دن سے پکنک پر ہیں۔ انہیں کہا ہے واپس آجاو۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم سے4 ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔وزیراعظم نے مجھے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات بن جاو۔ میں نے انہیں جواب دیا دن رات محنت کر رہا ہوں مجھے میں اتنی ہمت نہیں۔ بعد ازاں وضاحتی بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری میرا بھائی ہے۔ لندن میں پکنک کی با ت مذاق میں کہی۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں اس کی جگہ لوں یااس کے خلاف کسی سازش کا حصہ بنوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مجھے پیشکش کریں یا نہ کریں۔ وزیر اطلاعات نہیں لوں گا۔ وزارت اطلاعات دنیا کی سب سے مشکل وزارت ہے۔ ریلوے کا وزیر بننے پر ہی خوش ہوں۔ وزیر اطلاعات بنوں گا اور نہ بننے کا شوق ہے۔ اللہ غلط خبریں چلانے والوں کو ہدایت دے۔