Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

وزارت خارجہ کی خاتون افسر گیس لیکج سے ہلاک

  اسلام آباد ...وزارت خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی ۔سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھیں ان کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا وہ دفترخارجہ میں کامن ڈپلومیسی سکیشن میں تعینات تھی۔ 10 دن پہلے فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھی۔سیدہ فاطمی فارن سروس اکیڈمی کے 35 اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں۔

شیئر: