پاک ،چین مشترکہ فوجی مشقیں،چینی دستہ پہنچ گیا
راولپنڈی ...پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے چینی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقیں وارئیر 6 ہونے جا رہی ہیں۔مشقوں میں دونوں ممالک کی ایس ایس جی گروپ کے دستے حصہ لیں گے۔پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا دورانیہ 3 ہفتے ہے۔مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی فوجی تعاون کے سلسلے کی یہ چھٹی مشقیں ہیں۔