Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

فوج حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،شیخ رشید

لاہور....وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج موجودہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔وزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ جب چاہے انتخابات کرا سکتا ہے ۔ کرپشن کے خلاف جھاڑو پھرے گا ، آصف زرداری نے جب ”سسرال “ جانا ہوتا ہے تو وہ پگڑی پہن لیتے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی آمدن میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ20 ٹرینیں اپ اینڈ ڈاون کر کے ساڑھے 6لاکھ لٹر تیل بھی بچایا ہے ۔ ایک سوال پرانہوںنے کہا کہ وزوزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ تین یا پانچ سال بعد انتخابات کرائیں ۔انٹر ویو میں عمران خان نے جنوبی پنجاب سے متعلق جواب دیا ۔انتخابات جلدی بھی ہوجائیں تو قیامت نہیں آ تی ۔ امیدووار ایک انتخاب کے بعد اگلے کی تیاری شروع کر دیتا ہے ۔ اعظم سواتی نے ایک چھوٹے سے معاملے پر استعفیٰ دیابجائے انہیںسراہنے کے ان کی تضحیک تو نہ کریں ۔زلفی بخاری کا کیس ابھی عدالت میں ہے اور کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فوج حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔میں منشور کی بات نہیں کر رہا ۔ پاک فوج ملک کے مسائل کا حل اور معیشت کو مستحکم ہوتے دیکھنا چاہتی ہے ۔ جنرل قمر باجوہ نے ایک جپھامارا اور چیخیں اتر پردیش تک سنی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بھی آئین و قانون کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پوری قوم چیف جسٹس پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے قوم کےلئے جو فیصلے کئے ہیں انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف این آر او کےلئے 90 کے زاویے سے زیادہ مڑے جارہے ہیں ۔میڈیکل رپورٹ آتی ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے ۔کمرے میں ائیر کنڈیشنڈ ہونا چاہیے ۔جیل میں بیڈ ہو اور بہترین ناشتہ دیا جائے ۔ ایسی سہو لتیں اور ہفتے میں دو بار قومی اسمبلی میں خطاب کا موقع مجھے دیا جائے تو کبھی ضمانت کے لئے بھی درخواست دائر نہ کروں ۔میں عقلمندوں کا لیڈر ہوں بے وقوفوں سے بات نہیں کرتا ۔

شیئر: