Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

گوگل کا میسجنگ ایپ ایلو ختم کرنے کا فیصلہ

گوگل کی جانب سے 2016 میں واٹس ایپ کے مقابلے میں میسجنگ اپلیکیشن ایلو متعارف کرائی گئی تھی لیکن یہ اپلیکیشن زیادہ کامیاب نہ ہو سکے اور اب کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کردیا گیا ہے کہ گوگل اگلے سال اس اپلیکیشن کے لئے سپورٹ ختم کر دے گا۔ اگر تو آپ ایلو استعمال کرتے ہیں تو اپنی چیٹ ہسٹری کو مارچ سے قبل ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔گوگل کا کہنا تھا کہ صارفین نے اپنی توجہ اینڈرائیڈ میسجز پر مرکوز کردی ہے جو کہ اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور رچ کمیونیکشن سروسز (آر سی ایس) سے لیس ڈیفالٹ میسجنگ ایپ ہے۔گوگل کا آر سی ایس کا منصوبہ میسجنگ کے مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ ایس ایم ایس کو نئی زندگی دے گا۔اس وقت گوگل کی جانب سے آر سی ایس کو کیرئیر سپورٹ دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ ایپل کے آئی میسجز کو پیچھے چھوڑا جاسکے۔
 

شیئر: