Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

وزیراعظم کنٹینر سے نیچے اتر آئیں، سعد رفیق

لاہور... مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کہتے ہیں کہ کنٹینر سے نیچے اتر آئیں۔انہیں کچھ نہیں کہیں گے۔ عمران خان ہر بات کر کے پھر یوٹرن لے لیتے ہیں۔ اب یوٹرن ان کا برانڈ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ نہیں لوں گا بلکہ خود کشی کر لوں گا۔ خود کشکول لے کر پھر رہے ہیں۔ پونے 4 ماہ میں ڈالر کی قیمت کیا تھی اور روپے کی قدر کیا تھی۔ جو دشمنی سی پیک کے ساتھ کر رہے ہیں شاید وہ ہند نے بھی نہیں کی ہو گی۔ شہباز شریف کی پیشی پر لیگی کارکنوں پر جو پولیس نے تشدد کیا اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث اسٹاک مارکیٹ دن بدن نیچے گر رہی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ جیل کی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں۔ حافظ نعمان حافظ قرآن ہیں، ان کی ایمانداری پر کسی کو شک نہیں۔ اس پر ذہنی تشدد کیا گیا تو اس نے کہا کہ پلی بارگین کر کے میری جان چھوڑیں۔ کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ یہ تو ٹوٹ بٹوٹ کا پاکستان ہے۔ یہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ کسی طرح مجھے ہاوسنگ ا سکیم کا مالک بنائے۔ (ن) لیگ کے لئے جیلیں نئی نہیں، ان کے لئے ہوں گی۔

شیئر: