Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز،24 دسمبر تک فیصلہ سنانے کا حکم

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ 24 دسمبر تک سنانے کا حکم دےدیا ۔ احتساب عدالت نے العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کے ٹرائل کی مدت میں آٹھویں مرتبہ توسیع کے لئے درخواست دی۔سپریم کورٹ نے درخواست کو فوری سماعت کےلئے مقرر کرتے ہوئے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کو عدالت طلب کرلیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ حارث پر برہمی کا اظہار کیا اور اس دوران گرما گرم بحث ہوئی۔چیف جسٹس نے مکالمہ کیا کہ خواجہ صاحب کونسی الف لیلیٰ کی کہانی تیار کرنی ہے۔ آپ نے ساری قوم اور عدلیہ کو محصور بنا کر رکھا ہوا ہے۔کیوں آپ اس کیس کو لٹکانے کی کوشش کرتے ہیں۔خواجہ حارث نے چیف جسٹس سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو کوئی شکایت موصول ہوئی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ جی شکایت نہیں لیکن ایسا تاثر ضرور دیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ ہے آپ کی وکالت،کیوں معاملہ لٹکا رہے ہیں۔ اگر آپ وقت پر کام مکمل نہیں کرسکتے تو کیس لیا ہی نہ کریں۔نوازشریف کے وکیل نے جواب دیا کہ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے تو مقدمہ چھوڑ دیتا ہوں۔ میرے خیال سے یہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ میں معاملہ کھینچ رہا ہوں۔ جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب آپ بتائیں کب تک بحث مکمل کر لیں گے؟ہمیں تاریخ دیں آپ کس دن اور کتنے بج کر کتنے منٹ تک بحث مکمل کریں گے؟اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ 17 دسمبر شام 4 بجے تک بحث مکمل کرلوں گا۔ عدالت نے انہیں 17 دسمبر کی شام 4 بجے تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور احتساب عدالت کو ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر تک سنانے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ 4 دن احتساب عدالت کو فیصلہ لکھنے کیلئے دے رہے ہیں۔ احتساب عدالت 24 دسمبر تک فیصلہ سنائے۔
 

شیئر: