Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 02 نومبر ، 2025 | Sunday , November   02, 2025
اتوار ، 02 نومبر ، 2025 | Sunday , November   02, 2025

سعودی اقتصاد تبدیلیوں کے سنگ

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار” الاقتصادیہ“ کا اداریہ 
آج جو سعودی عرب ہے یہ وہ نہیں جو اب سے 3یا 4برس پہلے تھا۔ پہلے تیل کے نرخ گھٹتے تو سعود ی عرب کی ترقیاتی اسکیمیں الٹ پلٹ ہوجاتیں۔ تیل کے نرخوں سے سعودی عرب میں تشویش کی لہر دوڑ جاتی۔ اب الحمد للہ سعودی عرب اور اسکا اقتصادی نظام زیادہ طاقتور اور زیادہ مضبوط ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے اس کی گواہی دے رہے ہیں۔ تقریبا ً ایک ماہ قبل اقتصادی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارو ں میں سے موڈیز نے سعودی عرب میں شرح نمو کے حوالے سے انتہائی خوش کن پیش گوئی کی۔ اب انٹرنیشنل کیپٹل اکنامکس کی رپورٹ آئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ سعودی اقتصاد مضبوط ہے اور وہ تیل کے نرخوں میں کمی کا مقابلہ منفی اثرات اور خطرات کے خدشات کے بغیر کرسکتا ہے۔ اگر ایک بیرل پیٹرول کی قیمت 50ڈالر تک بھی ہوجائے تب بھی سعودی اقتصاد پر کوئی برا اثر نہیں پڑیگا۔ سعودی عرب کم ا ز کم آئندہ 10برس تک محفوظ زر مبادلہ کے بل پر کسی بھی تجارتی خسارے کا تدارک کرسکتا ہے۔ آج سعودی اقتصاد کی یہی پوزیشن ہے۔ یہ کامیابی سب سے پہلے اللہ کے فضل وکرم کی بدولت نصیب ہوئی او راسباب کے درجے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی حکومت کی جانب سے لائی جانے والی اقتصادی اصلاحات کا نتیجہ ہیں۔ اصلاحاتی عمل کی نگرانی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کررہے ہیں۔
چند برس قبل تیل کے نرخوں پر زوال آیا تھا تو بازارو ںمیں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ سعودی عرب نے داخلی اور خارجی سطحوں پر زبردست جدوجہد کی، اقتصادی اصلاحات نافذ کیں، تیل پر انحصار نہ کرنے کا عزم باندھا،اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے وسیع البنیاد اقتصادی اصلاحات کا پروگرام ترتیب دیا، قومی خزانے میں شفافیت پیدا کی گئی،بانڈز جاری کئے گئے اور تیل کے نرخوں میں کمی کا تدارک بانڈز کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی گئیں، ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کیا گیا، سبسڈی کے نظام میں تبدیلیاں پیدا کی گئیں، سامان پر سبسڈی ختم کرکے مستحق شہریوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کا بندوبست کیا گیا، اخراجات میں کفایت شعاری لائی گئی، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا گیا،پبلک انویسٹمنٹ فنڈ قائم کیا گیا، بیرون ملک تیل منڈی میں اصلاحات کے لئے اوپیک اور غیر رکن ممالک کے درمیان پیداواری سمجھوتہ کیاجس پر روسی صدر پوٹین نے سعود ی عرب کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: