Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سرکاری اسکول کا کھانا کھاکر 15 بچے بیمار

 حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ کے جگتیال کے سرکاری اسکول میں کھانا کھانے کے بعد 15بچے بیمار پڑ گئے جن کو اسپتال لے جانا پڑا۔کھانا کھانے کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ان کو الٹیاں ہونے لگیں جس کے بعد ان کو ایمبولنس میں ویلگاٹور اسپتال لے جایاگیا۔ان کے والدین نے الزام لگایا کہ اسکول انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔اب ان بچوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
 

شیئر: