Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

تھر کول منصوبہ فنڈنگ رکنے سے ناکام ہوا،ثمرمبارک

اسلام آباد... ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہاہے کہ مسلم لیگ نے کی حکومت نے تھرکول منصوبے کی فنڈنگ روک دی تھی۔تھر کول پر حکومتی ٹیم کوگائیڈ کررہاتھا۔ پراجیکٹ ٹیم نے 2012میں تھر کول میں کوئلے سے گیس بناکردکھائی اس وقت کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وہاں جا کر اس عمل کودیکھا او ر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب بجلی بنانے کیلئے قدم بڑھایا جائے بجلی بنانے کیلئے فنڈز بھی دیئے گئے۔ اس کے بعد بجلی بنائی گئی اس عمل پر3 بلین روپے مزید خرچ ہوئے لیکن جیسے ہی پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہوئی اور مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو اس منصوبے کی فنڈنگ بند کردی گئی آج تک اس کیلئے کوئی فنڈنہیں دیا گیا جس سے منصوبہ فیل ہوگیا۔

شیئر: