Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کیلئے یورپی یونین کانیا منصوبہ

برسلز۔۔۔یورپی کمیشن نے دنیا بھرسے امریکی ڈالر کے اثر کو کسی حد تک کم کرنے کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقتصادی امور کے یورپی کمشنر نے برسلز میں پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ تجارتی تنازعات میں جغرافیائی حدود سے باہر امریکی پابندیاں تقاضا کرتی ہیں کہ اس کا متبادل ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ حکومتیں، مالیاتی ادارے اور کثیرالقومی کمپنیاں امریکی پابندیوں کے تناظر میں واشنگٹن حکومت کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کئی یورپی اقوام عالمی تجارت پرامریکی ڈالر کے غیرمعمولی اثر سے نالاں ہیں۔

شیئر: