Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات کم ہو گئے

نیویارک...دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین میں کمی ہوئی ہے۔ عراق، شام اور پاکستان میں صورتحال قدرے بہتر ہوئی ۔ اسی طرح یورپ میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے 2017میں دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر19ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ ادارہ برائے اقتصادی امور اور امن کے دہشت گردی کے عالمی انڈیکس میں بتایاگیاکہ رواں برس کے متاثرین کی تعداد 2016 کے مقابلے میں 27 فیصد اور2014 کے مقابلے میں 44 فیصد کم ہوئی ہے۔لندن سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق عراق، شام اور پاکستان میں صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے۔اسی طرح یورپ میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

شیئر: