371 مقامات سے بارش کا پانی صاف
جدہ۔۔۔ جدہ میونسپلٹی نے شہر کے 371مقامات پر جمع ہوجانے والا بارش کا پانی صاف کرادیا۔ 93ہزار مکعب میٹر پانی صاف کرایا گیا۔ 166شاہراہوں اور 154سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تھا۔ امیر ماجد، فلسطین چوراہے کے انڈر پاس میں جمع پانی ٹرکوں کے ذریعے نکالا گیا۔ انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔