Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

معیشت ٹھیک ہونے میں3 سال لگیں گے،اسدعمر

اسلام آباد...وفاقی و زیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہونے میں2 سے 3 سال لگ جا ئیں گے۔ آئی ایم ایف کے پےچھے نہیں چھپیں گے بلکہ سچ بولیں گے ۔ مشکل حالات کے باوجود برآمدات کےلئے بجلی اور گیس سستی کی ۔ ٹی وی انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے غر یب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا۔ اقتدار میں آئے تو معیشت کا برا حال تھا۔ معیشت کی بہتری کےلئے مشکل فیصلے کئے ۔ 2 لاکھ روپے سے زائد آمدن والوں پر ٹیکس لگایا۔ دسمبر 2017سے روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے ۔ سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ آ ئی ایم ایف کی طرف اس وقت جاتے ہیں جب زر مبادلہ ذخائر اور ڈالر کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ٹاک شوز وہ بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جو کوئی خرید نہیں رہا۔اس کی وجہ حکومت کا نجی ٹی وی چینلز کو اشتہار نہ د ینا ہے۔ ماضی کی حکومت نے ٹی وی چینلز کو اربوں روپے کے اشتہارات د ئیے ۔ میڈیا کو یہ سوچنا پڑے گا کہ نیوز پروگراموں کی ریٹنگ کیوں کم ہوگئی ۔ 

شیئر: