جدہ: غیر ملکی کو لوٹنے والے 4افراد گرفتار
جدہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جدہ کے ایک محلے سے گزرتے ہوئے نامعلوم افراد نے ایک غیر ملکی کو زدو کوب کرکے اسکا پرس چھین لیا۔ واردات کرنے والے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے غیر ملکی سے شکایت موصول ہونے پر واردات کرنے والوں کے حلیے کی بنیاد پر انہیں تلاش کیا اور چاروں کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔