Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

روس نے نیٹو کے الزامات مسترد کردئیے

  ماسکو... روس نے جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق نیٹو کے الزامات کو مسترد کر دیا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریازاخاروف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس سختی سے انٹرمیڈیٹ رینچ نیوکلیئر فورسز معا ہدے پر قائم ہے۔ امریکہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل اور امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی این ایف معا ہدے کی پابندی روسی حکومت کی پالیسی میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اس معا ہدے کو منسوخ کرتا ہے تو متعدد اقدامات کے ذریعے اپنا جوابی ردعمل دکھائیں گے۔

شیئر: