Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شارع فیصل پرموٹر سائیکل ٹریک کا باقاعدہ افتتاح

کراچی:  شہر قائد کی مرکزی اور مصروف ترین سڑک شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کے مخصوص لین کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 6 مقامات پر موٹرسائیکل سواروں کو چھوٹ دیے جانے کا اعلان کیا گیا یہے۔
تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک مخصوص لین کا افتتاح ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شارع فیصل پر بننے والی مکمل موٹر سائیکل لین کا جائزہ بھی لیا۔ میٹر وپول سے ملیرہالٹ 20 کلو میٹر تک موٹرسائیکل کے لیے لین مارکنگ کی گئی۔ موٹر سائیکل سواروںکو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی لین میں رہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر موڑ یا بس اسٹاپ ہوں گے ان مقامات پر موٹر سائیکل سواروں کو چھوٹ دی جائے ۔
 

شیئر: