Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025

گلبرگہ ایئرپورٹ کا نام اردو میں بھی لکھنے کا مطالبہ

حیدرآباد۔۔۔ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ،ریاست کرناٹک کے عہدہداران نے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی جانب سے ایک مراسلہ روانہ کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلبرگہ ایرپورٹ کا نام کنڑا اور انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کیا جائے۔ انجمن کے مراسلہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ بشمول اضلاع گلبرگہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے دیگر اضلاع رائچور، بیدر، بیلاری اور یادگیر و کوپل میں بلا لحاظ مذہب و ملت اردو داں کی تعداد 50فی صد سے زیادہ ہے جب کہ اردو بولنے و سمجھنے والوں کی تعداد90فی صد کے قریب ہے۔

شیئر: