Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

پارٹی جلسے سے واپسی پر حادثہ، 4 افراد ہلاک

حیدرآباد۔۔۔۔ جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان کے جلسہ میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اے پی کے ضلع کرنول کے دھون منڈل کے یو کوتہ پلی کے قریب پیش آیا۔ کار کو پرائیویٹ ٹراویلس کی بسنے ٹکر دیدی۔ مرنے والوں میں3 کی شناخت مدھو، گووند،ہنومنتو کے طورپر کی گئی ہے۔ایک کی شناخت نہیں ہو پائی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

شیئر: