Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

وزیراعظم اب اپنی کرسی پرنہ بیٹھیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کی ترجمان وسابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپوزیشن کو حکومت گرانے کےلئے اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں۔عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی حکومت گرانے کےلئے کافی ہے،حکومت چلانا عمران خان اور ان کی ٹیم کے بس کی بات نہیں۔قبل از وقت انتخابات کے بیان کے بعد وزیراعظم اپنی کرسی پرنہ بیٹھیں۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ جس وزیر اعظم کو اپنی حکومت پر اعتماد نہیں، وہ ایک منٹ بھی اپنی کرسی پر نہ بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی نااہلی چھپانے ے این آر او کی کہانی دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف این آر او مانگنے والے کا نام بتانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے علیمہ خان کو این آر او دیا،علیمہ خان کی منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہےں۔انہوں نے کہا کہ جیل جانے والوں اور 150 سے زیادہ پیشیاں بھگتنے والوں کو این آر او کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کو اہلیہ سے اپنے وزیر اعظم ہونے کا پتہ چلتا ہے، انہیں ٹی وی سے ڈالر مہنگا ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کی حیثیت کو پہچان چکی ہے۔

شیئر: