Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اکھاڑ پچھاڑ اور قبل از وقت انتخابات‘ سیاسی بحران کا خدشہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی صحافیوں سے بات چیت اور ایک ریکارڈ کرائے گئے انٹرویو کے مطابق ملک میں سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ 10 دنوں میں وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قبل از وقت الیکشن ہوسکتے ہیں۔ عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں پاکستان کے کردار کو نہ صرف سراہا گیا ہے بلکہ امن کےلئے کوششوں پر زور دیتے ہوئے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کےلئے تعاون بھی مانگا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے پاکستان افغانستان میں امن کےلئے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن کےلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ماضی میں امریکا کے ساتھ معذرت خواہانہ موقف اختیار کیا گیا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرعزم ہیں، دونوں حکومتیں چاہیں تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے معاملے میں ہماری دلچسپی ہے اور ہوسکتا ہے ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوں، یہ بھی ممکن ہے کہ آیندہ 10 روز میں وزارتوں میں بھی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ روپے کی گرتی قدر سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس بات کا میڈیا کے ذریعے پتا چلا۔ اسٹیٹ بینک نے ہم سے پوچھے بغیر روپے کی قیمت میں کمی کی، تاہم اب لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اپنے طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہ کرسکے ۔حزب اختلاف کے رویے پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ پر سخت قانون لارہے ہیں، اس دوران بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے۔ اگر اپوزیشن ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے۔ شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنائیں گے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ انٹرویو شام 7 بجے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
 
 

شیئر: