عمران کو سلیکٹ کرنیوالے جلد پچھتائیں گے‘ خورشید شاہ
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم اور اور ان کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے جلد پچھتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سلیکشن کرنے والوں کو بہت جلد احساس ہو جائے گا کہ انہوں نے کتنی بڑی غلطی کی ہے۔ گورنر ہاﺅس پنجاب کی دیوار گرانے پر خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی سونامی سے ہر طرف تباہی آ رہی ہے۔ پہلے معیشت تباہ کی، اب قومی ورثے تباہ کر رہے ہیں۔ تاریخی عمارتیں گرائی نہیں، محفوظ کی جاتی ہیں۔ عمران خان تیزی سے گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالیں۔ورنہ ان کی حکومت نہیں سنبھلے گی۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت دنیا کی واحد حکومت ہے جو عالمی روایات کے برعکس کام کررہی ہے۔