Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

حکومت سوشل مارشل لاءکی جانب بڑھ رہی ہے ، سعد رفیق

لاہور... مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر ریلوےز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت سوشل مارشل لاءکی جانب بڑھ رہی ہے۔ تبدیلی بری طرح پھنس چکی ہے۔ عمران خان کے بارے میں کچھ کہنا فضول ہے ،خود ہی ایکسپوز ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ ورکرز کی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں۔ اس نے ملک کو مشکلات میں پھنسا دیا بلکہ یو ں کہہ لیں کہ تبدیلی بری طرح پھنس چکی ہے ۔ عمران خان کے پاس ملکی ترقی کا کوئی روڈ میپ ہی نہیں ۔حکومت سوشل مارشل لاءکی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے گورنر ہاﺅس کو عام پبلک کے لئے کھول کر اسکی قیمتی نرسری کو تباہ کروا دیا۔ اب گورنر ہاوس کی دیواریں گرا کرسیکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت مثبت اور مضبوط پالیسی لانے کی بجائے ا حمقانہ حرکتوں سے اپنی سیاسی ناپختگی کا اظہار کر رہی ہے۔ 

شیئر: