واشنگٹن۔۔۔۔۔سعودی عرب اور ترکی نے ترقی یافتہ دفاعی الیکٹرانک آلات تیار کرنیوالی مشترکہ کمپنی قائم کرلی۔ ترکی خبر رساں ایجنسی انازول نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ کمپنی کا مشترکہ سرمایہ 60لاکھ ڈالر ہوگا۔ اندراج کی کارروائی شروع کردی گئی۔ سبق کے مطابق کمپنی کا نام اسیلسان ہوگا۔ یہ فوجی اغراض و مقاصد کیلئے الیکٹرانک سسٹم اور آلات تیار کریگی۔ رڈار ڈیزائن کریگی۔ الیکٹرانک جنگ میں کام آنیوالا سامان بنائے گی۔