Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

عالمی رہنماﺅں سے محمد بن سلمان کی ملاقاتیں

اتوار 2دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے 
  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی 20کے قائدین سے ملاقاتیں کرکے جی 20میں موثر رکن کی حیثیت سے سعودی عرب کی موثر شرکت اور دنیا بھر میں اسکے سیاسی و اقتصادی اثر و رسوخ کو روز روشن کی طرح عیاں کردیا۔ سعودی ولی عہد کی ملاقاتوںسے یہ بات مزید پختہ ہوگئی کہ مملکت بڑے اقتصادی ممالک کیساتھ مل کر مضبوط تعلقات استوار کئے ہوئے ہے۔ وہ عالمی اقتصادی چیلنجوں اور جی ٹوئنٹی کے ایجنڈے پر موجود مسائل کے حل کے سلسلے میں ٹھوس جدوجہد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سعودی عرب ایک جانب تو جی 20 کے پلیٹ فارم سے عظیم مشن کو آگے بڑھا رہا ہے اور دوسری جانب دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ اقتصادی و سیاسی تعلقات قائم کرکے انہیں مزید مضبوط بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ تیسری جانب اپنے یہاں مالیاتی و اقتصادی اصلاحات کا مشن بھی چلائے ہوئے ہے۔ اس سے بین الاقوامی امن و استحکام اور تمام ترقیاتی ممالک کے مفادات کے تحفظ میں بھی اپنا کردارادا کررہا ہے۔
سعودی عرب بہت سارے ممالک میں ترقیاتی اسکیموں کی مدد کررہا ہے۔ غریب اور ترقی پذیر ممالک کا دست و بازو بھی بنا ہوا ہے۔ عالمی تیل منڈی میں توازن کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔ عالمی برادری سعودی عرب کی اس مثبت اور موثر پالیسی کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
سعودی ولی عہد کی ملاقاتوں اور مباحثو ںنے مملکت کے کردار اور اسکے موثر تعلقا ت کی تاجپوشی کردی۔ سعودی وژن 2030کے اہداف کی تکمیل کا ہدف مزید آسان ہوگا۔ مملکت عالمی برادری کیساتھ تعاون کرکے مزید مشترکہ مفادات کے حصول اور اقوام عالم کے لئے زیادہ استحکام پیدا کرنے کا باعث بنے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: