Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025

گورنر ہاوس لاہور کی بیرونی دیواریں گرانے کا حکم

لاہور .. وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاوس لاہور کی بیرونی دیواریں فوری طور پر گرانے کا حکم دےدیا۔ عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ عام آدمی کی معاشی اور سماجی زندگی میں بہتری کے اقدامات تیز کئے جائیں۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔ وزیراطلاعت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو 100 روزہ پرفارمنس پربریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ عمران خان نے ہر وزیر کو اپنی کارکردگی کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا۔ وزیراعظم نے مہنگائی کم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 48 سے 72 گھنٹے میں گورنر ہاوس کی دیواریں گرانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گا۔ 

شیئر: