Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نواز شریف کل شہباز سے ملاقات کرینگے

لاہور...نیب نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دےدی۔نوازشریف نے چھوٹے بھائی سے ملاقات کے لئے نیب کو درخواست بھیجی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد نیب لاہور نے ملاقات کی اجازت دے دی۔ نوازشریف اتوار کو شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔ مریم نواز، حمزہ شہباز اور اہل خانہ کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، نیب مقدمات اور پارٹی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی نوازشریف نے شہبازشریف سے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی تھی۔ ان کے ساتھ اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

شیئر: