Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ سروس

بیجنگ .... چینی کمپنی لنک شیور نیٹ ورک نے کہا ہے کہ وہ پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے ایک اہم منصوبے پر کام کررہی ہے اس کے تحت 2020ءتک 10اور 2026ءتک 272سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر پوری دنیا کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ کمپنی کا کہناہے کہ ایک سیٹلائٹ سے دوسری سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جائیگا۔ واضح ہو کہ لنک شیور نیٹ ورک اس سے قبل وائی فائی ماسٹر ایپ پیش کرکے شہرت حاصل کرچکی ہے۔کمپنی کا کہناہے کہ مفت انٹرنیٹ کیلئے لوگوں کو اشتہار دیکھنا ہونگے اور وہ اسی آمدنی سے اپنے اخراجات پورے کریگی۔
 

شیئر: