Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

رائے بریلی جیل سے کروڑوں کی وصولی

لکھنؤ.... رائے بریلی ضلع جیل سے قیدیوں کی طرف سے انتظامیہ پر بدعنوانی کا الزام عائد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر آئی پی سنگھ نے جیل انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اے ڈی جی جیل چندرپرکاش کو یوپی کی جیلوں سے پیسہ جاتا ہے۔ اگر میری بات غلط ہے تو ان کی جائیداد کی جانچ پڑتال کر لی جائے ۔ جیلوں میں کروڑوں روپے کی وصولی بدستور جاری ہے۔ قیدیوں کودھمکاکر ان کے اہل خانہ سے وصولی کی جاتی ہے۔واضح ہو کہ رائے بریلی ضلع جیل میں قیدیوں کی شراب پینے کی ویڈیو جاری ہوئی تھی۔
 

شیئر: