Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

مقامی رسوم کے مطابق ہندوستانی کی شادی

 الجوف... الجوف ریجن کے قریئے ھدیب میں سعودی شہری محمد نوا ف الرویلی نے اپنے ہندوستانی مکفول محمد تحسین کی شادی مقامی رسم و رواج کے مطابق منعقد کی۔ دولہا نے سعودی لباس زیب تن کیا اور اس موقع پر معروف رقص ”الدحہ“ میں بھی شریک ہوا۔ محمد تحسین کا کہناہے کہ وہ بیحد خوش ہے اور اگر اللہ تعالیٰ نے اسے بیٹے سے نوازا تواسکا نام اپنے کفیل کے نام پر رکھے گا۔ محمد تحسین کی بیوی نومسلم تھی، اسکا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے.۔
 
 
 

شیئر: