Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

روایتی جنگ کی تیاری سے غافل نہیں،جنرل باجوہ

راولپنڈی...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اس وقت آپریشن ردالفساد میں مصروف ہیں۔ روایتی جنگ کے لئے اپنی تیاری کو نظر انداز کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے سیالکوٹ میں موسم سرما کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرانہوںنے کہا کہ مجھے پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ پاک فوج نے کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔پاک فوج ملک کے دفاع کے لئے سرحدوں پر کسی بھی روایتی خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آپریشن ردالفساد میں مصروف ہیں۔ نیم روایتی آپریشن کے تجربات سے ہماری جنگی صلاحیت بڑھی ہے۔ روایتی جنگ کے لئے اپنی تیاری کو نظر انداز کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس فوج ہی جنگ کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

شیئر: