Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کردی

  اسلام آباد...وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میںاضافے کا آئی ایم ایف پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ۔ڈالر کی طلب زیادہ اور رسد میں کمی ہے ۔جب ایسی صورت ہوگی تو روپے کی قدر میں کمی ہوگی یا ریاست اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے ڈالر ادا کرےگی ۔ کب تک ایسا ہوتا رہے گا ۔پاکستان ڈالر سستا کرنے سے گندم برآمد نہیں کرسکتا ۔ ڈالر سستا کرنے سے انٹرنیشنل پیداواری یونٹ کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ۔ جمعہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے آخری ماہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس ساڑھے 27فیصد اور پٹرول پر فیصد سیلز ٹیکس تھا ۔ عوام کو ریلیف دیا اور سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی ۔انہوں نے کہاکہ جب ہماری حکومت آئی تو ستمبر کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں۔

شیئر: