Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

پولیس اہلکار بلند برفانی پہاڑ پر کیوں گئے؟

اسلام آباد: پاکستانی پولیس اہلکاروں نے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر برفانی پہاڑوں پر جاکر دہشت گردی سے نمٹے کی مشقیں کیں۔ ذرائع کے مطابق چترال پولیس کے سربراہ نے آئی جی کے پی کے کے حکم پر غیر ملکی باشندوں کےلئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پولیس کے جوانوں کی خصوصی مشقوں کا اہتمام کیا گیا جس کیلئے شغور کے علاقے اوریت گول میں ایک بلند پہاڑی پر مشقیں کرائی گئیں۔یہ چوٹی سطح سمندر سے 9 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے اور شدید موسمی مشکلات کے باوجود چترال پولیس کے جوانوں نے موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مشقیں جاری رکھیں۔ ڈی پی او چترال نے مزید کہا کہ اس طرح کی مشقیں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں آسانی کا سبب بنتی اور کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔
 

شیئر: