ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی خروج عودة ویزے پر مملکت سے باہر چلا گیا ہو اور کسی وجہ سے مقررہ وقت پر واپس نہ آسکا ہو، اس کا اقامہ بھی ختم ہوگیا ہو تو ایسی صورت میں وہ اپنے اسی کفیل کے نئے ویزے پر مملکت واپس آسکتا ہے جس سے وہ خروج و عودة لے کر گیا ہو جبکہ نئے کفیل کے ویزے پر 3 برس سے قبل مملکت واپس آنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے یہ وضاحتی جواب ایک غیر ملکی کی جانب سے آن لائن اس استفسار پر دیا گیا ہے جس میں پوچھا گیا تھا کہ اس کا اقامہ بیرون مملکت قیام کے دوران ختم ہوچکا ہے کیا وہ نئے کفیل کے ویزے پر مملکت واپس آسکتا ہے؟ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ نئے کفیل کے ویزے پر 3 بر س سے پہلے مملکت واپس آنے کی اجازت نہیں۔