ٹرمپ نے سی این این سے مقابلے کی ٹھان لی
واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی ہے کہ کیبل نیوز نیٹ ورک سی این این کے مقابلے میں نیا نیوز نیٹ ورک قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے جو بیرون ملک دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے امر یکہ کی خبروں اور واقعات کو مناسب صورت میں پیش کرے ۔ ٹوئٹر پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں سی این این چھا کام نہیں کر رہا ۔عالمی میڈیا میں اس کا مضبوط مقابلہ نہیں تاہم یہ چینل ایک مضبوط آواز ہے جو دنیا بھر میں امر یکہ کی غلط تصویر پیش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ کرنا چاہیے۔ نیا امریکی چینل قائم کیا جائے تاکہ دنیا میں امر یکہ کی عظمت کو ظاہر کیا جا سکے۔جنوری 2017 میں وہائٹ ہاوس میں داخل ہونے کے بعد سے ٹرمپ کے ناقدین امریکی صدر کو میڈیا کا دشمن شمار کرتے ہیں۔ ٹرمپ امریکہ کے کئی ذرائع ابلاغ کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنا کر انہیں غیر شفاف قرار دے چکے ہیں۔ ٹرمپ کو شکایت ہے کہ ان کی مدت صدارت کے دوران بہت سے ذرائع ابلاغ نے منفی امور پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔