Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 26 اگست ، 2025 | Tuesday , August   26, 2025
منگل ، 26 اگست ، 2025 | Tuesday , August   26, 2025

کویت: زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا

کویت: کویت کے بعض علاقوں میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جھٹکوں کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے کویت کے ساحلی علاقوں میں خصوصی طور پر محسوس کئے گئے۔ ماہرین کے مطابق ایران میں زلزلے کی شدت 6.3ریکٹر اسکیل تھی۔ القبس اخبار میں شائع ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ جھٹکے محسوس کرتے ہی رہائشیوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ 
 

شیئر: