Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سفارتخانہ پاکستان کی قونصلر ٹیم کا دورہ تبوک

کمیونٹی کی فلاح کیلئے دورے کو ہر 2 ماہ میں کیاجائے
  طارق نورالٰہی۔۔ تبوک 
پاکستانی سفارتخانہ الریاض کی 4 رکنی ٹیم نے تبوک کا 2 روزہ دورہ کیا۔ قونصلر اورنگ زیب شیخ اور ڈاکٹر مدثر چیمہ فرسٹ سیکریٹری انفارمیشن کی نگرانی میں ڈیڑھ سو سے زائد درخواستوں کو مکمل کیا گیا۔ پاسپورٹ کی تجدید و پاس آئوٹ، شہریت کی توثیق اور پاور آف اٹارنی کے معاملات کو فائنل کیا گیا۔قونصلر اورنگ زیب شیخ نے گفتگو کرتے ہوے سفارتخانے کے اس عزم کو دہرایا کہ ہم دور دراز شہروں میں موجود ہم وطنوں کو ان تک پہنچ کر خدمات پیش کرتے رہیں گے۔اس موقع پر موجود پاکستانیوں نے سفارتخانے کی خدمات کو سراہا اور ویزٹ کو ہر2 ماہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پاک میڈیا فورم کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل

شیئر: