Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

علی صالح کی قبر دریافت

صنعاء.... یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حقیقی قبر کی نشاندہی کرلی گئی۔ صنعاءمیں ان کی پارٹی الموتمر کے رہنما طاہر حزام نے بتایا کہ صدر صالح کو گزشتہ برس حوثیوں نے قتل کرکے صنعاءمیں آرمی اسپتال کے عقب میں واقع قبرستان میں دفنا دیا تھا۔ ان کی تدفین اسپیکر یحییٰ الراعی اور دیگر عہدیدار وں کی موجودگی میں عمل میں آئی تھی۔ علی صالح کے بیٹے احمد نے حصن عفاش قبرستان میں انہیں دفنانے سے منع کردیا تھا۔ 

شیئر: