Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

امارات اور سعودی عرب

اتوار 25نومبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ” البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  سعودی عرب اور بحرین کی قیادت راشدہ کی ہدایات کے تناظر میں دونوں ملکوں کے تعلقات دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سعودی عرب اور بحرین کے تاریخی تعلقات کو محبت اور مشترکہ تعاون کی بنیادو ں پر مضبوط سے مضبوط تر بنائے چلے جارہے ہیں۔ ہر سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ دونوں ممالک غیر متزلزل اصولوں اور مشترکہ تصورات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے قریب ہیں۔ سعودی عرب اور بحرین قرابت ، ہمسائیگی اور مشترکہ تاریخ کے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ سیاسی اور اقتصادی تعلقات انہیں مضبوط سے مضبوط تر کررہے ہیں ۔دونوں ایک دوسرے سے جغرافیائی طور پر ملے ہوئے ہیں۔ دونوں جی سی سی اور عرب لیگ کے ممبر بھی ہیں۔ 
ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ بحرین مذکورہ تعلقات کے گہرے ہونے کا عملی ثبوت ہے۔ یہ دورہ ظاہر کررہا ہے کہ دونوں ملکوں کا مستقبل ایک ہے۔ دونوں خطے کو درپیش غیر روایتی خطرات اور بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 
اس میں کوئی شک نہیں کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعاون کی بدولت باہمی رشتوں کے روشن مستقبل کا عملی ثبوت ہے۔ اس کا فائدہ دونوں ملکوں کو ہوگا۔ دونوں ملکوں کے تعلقات حقیقی شراکت اور تمام شعبوں میں گہرے تعاون کی روشن مثال ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: