Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

خادم حسین رضوی 30دن کیلئے نظر بند

اسلام آباد/لاہور ...تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت درجنوں افراد کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے 30 دن تک نظر بند کر دیا گیا ۔ گرفتاری کے خلاف احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے حساس ریڈ زون کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد کے داخلی راستے فیض آباد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں سے احتجاج کیا گیا۔ کراچی میں نمائش چورنگی پر تحریک لبیک کے کارکنان نے دھرنا دیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ۔ لاہور میں بھی یتیم خانہ چوک پر احتجاج کی اطلاعات ہیں۔دوسری طرف ملک بھر میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔سیکڑوں کارکنوں اور رہنماﺅں کو گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی سے 158، کراچی سے 154، اسلام آباد سے 100، جہلم سے 55، اٹک سے 18 اور چکوال سے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ اسلام آباد سے گرفتار 100 کارکنان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔آن لائن کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنان اور قیادت کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب میںسیکڑوں افراد کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ۔تحریک لبیک کی مرکزی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تمام کو پرانی درج ایف آئی آر کے تحت حراست میں لیا گیا۔ ان میں دہشت گردی، نقص امن میں خلل ڈالنا، شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانا اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات درج ہیں ۔ کریک ڈاو¿ن کے بعد تحریک لبیک، سنی تحریک اور ان کی حامی مذہبی جماعتوں کے بہت سے سرگرم رہنما اور کارکنان روپوش ہوگئے۔

شیئر: