ریاض ( ارسلان ہاشمی) ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے کہا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی خطرناک یمنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے بعض مسروقہ ز یورات بھی برآمد کر لئے گئے ۔ ریجنل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلز میں مزید کہا گیا ہے کہ نامعلوم چور وں کے بارے میں شکایات موصول ہونے پر انکی گرفتاری کےلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہو ںنے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن پر 30 لاکھ ریال مالیت کے زیورات چرانے کا الزام تھا ۔ کرنل التویجری نے مزید کہا کہ پیشہ ورچوروں نے ابتدائی تحقیقات میں جرائم کا اعتراف کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے تحقیقات مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیاجائیگا ۔ کرنل التویجری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے انتہائی مختصر وقت میں ملزمان کا سراغ لگایا جو اس امر کی واضح دلیل ہے کہ مملکت میں جرائم پیشہ عناصر کسی طرح کامیاب نہیں ہو سکتے ۔