ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس
راولپنڈی...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایس ایس جی دنیا کی بہترین ا سپیشل فورس ہے جس نے ماہرانہ کارکردگی سے خود کو بہترین فورس ثابت کیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے ا سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر جنرل عابد رفیق کو پہلے کرنل کمانڈنٹ ایس ایس جی کے بیجز لگائے گئے۔ آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں ایس ایس جی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس کی پیشہ وارانہ قربانیاں قابل قدر ہیں۔ یہ دنیا کی بہترین ا سپیشل فورس ہے جس نے ماہرانہ کارکردگی سے خود کو بہترین فورس ثابت کیا ہے۔ اپنی محنت اور عظیم قربانیوں کی بدولت مقام حاصل کیا ہے۔